اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کی آہوں اور سسکیوں نے عالمی ضمیر جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، بھارت حق اور سچ کی آواز نہیں دبا سکتا، بھارتی گھمنڈ اور تکبر خاک میں مل رہا ہے ، ہر طرف سے اسے منہ کی کھانی پڑ رہی ہے۔ منگل کو اپنے …
مظلوم کشمیریوں کی آہوں اور سسکیوں نے عالمی ضمیر جھنجھوڑ کر رکھ دیاہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کی آہوں اور سسکیوں نے عالمی ضمیر جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، بھارت حق اور سچ کی آواز نہیں دبا سکتا، بھارتی گھمنڈ اور تکبر خاک میں مل رہا ہے ، ہر طرف سے اسے منہ کی کھانی پڑ رہی ہے۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی آہوں اور سسکیوں نے عالمی ضمیر جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ بھارت حق اور سچ کی آواز کو دبا نہیں سکتا۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کے جائز اور قانونی حقوق کی آواز کی گونج یورپین پارلیمنٹ میں سنائی دی ۔ معاون خصوصی نے کہا کہ بھارتی گھمنڈ اور تکبر خاک میں مل رہا ہے ، ہر طرف سے اسے منہ کی کھانی پڑ رہی ہے۔ یورپین پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے فوری کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وہ دن دور نہیں جب وادی جنت نظیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔








