معاشرتی، معاشی اور ماحولیاتی مسائل کے حل کے حوالے سے دنیا کو قدرتی طریقے اختیار کرنا ہوں گے، ملک امین اسلم

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پائیدار انسانی و سماجی ترقی اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لئے معاشرتی، معاشی اور ماحولیاتی مسائل کے حل کے حوالہ سے دنیا کو قدرت پر مبنی طریقے اختیار کرنا ہوں گے۔ وہ آئی یو سی این گلوبل سٹینڈرڈ فار نیچر بیسڈ سلوشنز کے اجراءکی تقریب سے خطاب …

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پائیدار انسانی و سماجی ترقی اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لئے معاشرتی، معاشی اور ماحولیاتی مسائل کے حل کے حوالہ سے دنیا کو قدرت پر مبنی طریقے اختیار کرنا ہوں گے۔ وہ آئی یو سی این گلوبل سٹینڈرڈ فار نیچر بیسڈ سلوشنز کے اجراءکی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر کی جانب سے آئی یو سی این گلوبل سٹینڈرڈ فار نیچر بیسڈ سلوشنز کا اجراءکیا گیا ہے۔ یہ معیارات دو سال کی محنت اور مشاورت کے بعد جاری کئے گئے ہیں، ان کی تیاری میں دنیا کے ایک سو ممالک کے ایک ہزار سے زائد ماہرین اور پالیسی سازوں نے حصہ لیا ہے۔ ملک امین اسلم نے کہا کہ یہ اقدام قدرتی وسائل کے تحفظ اور آبادیوں کے لیے ثمرات کا حامل ثابت ہو گا۔ قدرتی طریقوں پر مبنی معیارات کے نفاذ سے قدرتی وسائل پر دباو¿، ماحولیاتی مسائل اور ان سے وابستہ معاشرتی و معاشی چیلنجوں کے پائیدار اور موثر حل کے امکانات پیدا ہوں گے، یہ سب کے فائدے میں ہے۔ انہوں نے پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث روزگار کے مسائل کے حل, ملک کے سر سبز رقبے میں اضافے, حیاتیاتی تنوع اور قدرتی ماحول کے تحفظ کے لیے موجودہ حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے منصوبوں اور پروگراموں کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

مزید خبریں