معاونین اور مشیروں کے اثاثے ظاہر کرنے کا سہرا وزیر اعظم عمران خان کو جاتا ہے، معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ غیر منتخب اراکین کے پاس کابینہ کی سطح کے اجلاسوں میں لئے گئے اہم فیصلوں پر دستخط کرنے کا اختیار نہیں ہے، صرف منتخب اراکین کو صوابدیدی اختیارات ہیں کہ وہ اہم امور اور فیصلوں پر دستخط کریں۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو …

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ غیر منتخب اراکین کے پاس کابینہ کی سطح کے اجلاسوں میں لئے گئے اہم فیصلوں پر دستخط کرنے کا اختیار نہیں ہے، صرف منتخب اراکین کو صوابدیدی اختیارات ہیں کہ وہ اہم امور اور فیصلوں پر دستخط کریں۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے پاس ایگزیکٹو اختیارات نہیں تھے لہذا عوامی مفاد کے معاملات میں مشورے بانٹنے میں کوئی مضائحقہ نہیں ہے۔ معاون خصوصی برائے احتساب نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ معاونین اور مشیروں نے اپنے اثاثے ظاہر کئے ہیں اور اس کا سہرا وزیر اعظم عمران خان کو جاتا ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت عوام سے کچھ نہیں چھپا رہی اسلئے اسے کریڈٹ ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے وزیر اعظم کے معاونین اور مشیروں کے اثاثوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی ہے۔