اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ معاونین حج کا انتخاب گزشتہ سال این ٹی ایس کے ذریعے ہوا تھا،اگر کوئی خامی رہ گئی ہے تو اس سال اس کا ازالہ کیا جائے گا۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر کامران مرتضی کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ معاونین حج کے انتخاب …
معاونین حج کےانتخاب میں اگر کوئی خامی رہ گئی ہے تو اس سال اس کا ازالہ کیا جائے گا، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ معاونین حج کا انتخاب گزشتہ سال این ٹی ایس کے ذریعے ہوا تھا،اگر کوئی خامی رہ گئی ہے تو اس سال اس کا ازالہ کیا جائے گا۔
منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر کامران مرتضی کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ معاونین حج کے انتخاب کے لئے گزشتہ سال این ٹی ایس کے ذریعے ٹیسٹ لیا گیا تھا جس میں مختلف محکموں سے 37 ہزار سے زائد ملازمین نے درخواستیں جمع کرائی تھیں تاہم صرف 500 امیدوار کامیاب ہوئے تھے جن کا معاونین حج کے لیے انتخاب کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ معاونین حج کے انتخاب کے حوالے سے این ٹی ایس کے ٹیسٹ کے بارے میں اگر کوئی خامی گزشتہ سال رہ گئی تھی تو اس کی نشاندہی کی جائے، نئی حج پالیسی میں اس کا ازالہ کیا جائے گا۔








