اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری اداروں کو منافع بخش بنانے کےلئے اصلاحات کر رہی ہے، ریاستی اداروں کی شفاف اور منافع بخش نجکاری تحریک انصاف حکومت کا عزم ہے اور یہ وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہے، ملک میں نجکاری کا عمل شروع ہونے جا رہا ہے، اداروں کی شفاف نجکاری …
معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا محمد میاں سومرو کے ہمراہ پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری اداروں کو منافع بخش بنانے کےلئے اصلاحات کر رہی ہے، ریاستی اداروں کی شفاف اور منافع بخش نجکاری تحریک انصاف حکومت کا عزم ہے اور یہ وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہے، ملک میں نجکاری کا عمل شروع ہونے جا رہا ہے، اداروں کی شفاف نجکاری کرکے منافع بنا کرعوامی فلاح کیلئے استعمال کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت سرکاری اداروں کو منافع بخش بنانے کےلئے اصلاحات کر رہی ہے، ریاستی اداروں کی شفاف اور منافع بخش نجکاری تحریک انصاف حکومت کا عزم ہے اور یہ وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نجکاری کا عمل شروع ہونے جا رہا ہے، وزیراعظم ناکارہ ادراروں کو کار آمد بنانے کیلئے کوشاں ہیں، نان فنکشنل اداروں کو فعال کرکے مہنگائی اور بے روز گاری سے نمٹا جا سکتا ہے، اداروں کی شفاف نجکاری کرکے منافع بخش بنا کرعوامی فلاح کیلئے استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ محمد میاں سومرو وزیراعظم کے ریفارمز ایجنڈے کو احسن طریقے سے آگے بڑھا رہے ہیں، ان کی قیادت میں نجکاری کا عمل شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا کہ نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کی نجکاری کا عمل شروع کیا گیا ہے، دو ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری کےلئے غیر ملکی سرمایہ کار دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں، رواں مالی سال کے دوران او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور کنونشن سنٹر کی نجکاری کا عمل مکمل کیا جائے گا، سروسز ہوٹلز کی نجکاری کا عمل بھی رواں مالی سال کے دوران مکمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم ای بینک اور ماڑی پٹرولیم کی نجکاری بھی اس سال کے دوران کی جائے گی، 13 کمپنیوں نے ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری کےلئے بولیاں جمع کرائی ہیں، جاپان، کوریا اور تھائی لینڈ کی کمپنیاں دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کی نجکاری میں پیپرا قوانین اور عدالتی فیصلوں کو مدنظر رکھا جائے گا، دنیا کی بڑی کمپنیاں پہلی دفعہ پاکستان میں نجکاری میں حصہ لیں گی۔ اس موقع پر سیکرٹری نجکاری رضوان ملک نے کہا کہ سٹیل ملز کا فنانشل ایڈوائزر تعینات کر دیا گیا ہے، سٹیل ملز کی ٹرانزیکشن کو کامیابی سے مکمل کریں گے، سٹیل ملز کےلئے سٹرٹیجک پارٹنر تلاش کررہے ہیں، سٹیل ملز کی نجکاری نہیں بحالی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم ای بینک، پیکو، گڈو پاور پلانٹ کی ری سٹرکچرنگ یا نجکاری رواں سال مکمل کریں گے، خسارے کا شکار اداروں کو منافع بخش بنانا چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اوجی ڈی سی ایل کے شیئرز کا معاملہ ایس ای سی پی دیکھ رہا ہے او جی ڈی سی ایل کے شیئرز کو ڈسکاﺅنٹ ریٹ پر فروخت نہیں کیا جائے گا.ریگولیٹر کے ساتھ مل کر اس معاملے کو دیکھیں گے، غیر ملکی کمپنیوں نے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، مختلف سرکاری اراضیوں کی نیلامی کا عمل بھی جلد شروع ہو گا، نیلامی سے حاصل رقم ملکی قرض کی ادائیگی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، جون 2020ءتک ٹارگٹ کا حصول ممکن بنائیں گے، نجکاری کے حوالے سے افواہوں کے تدارک کیلئے موثر اقدام کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے 66 فیصد حصص کی منتقلی کیلئے نجکاری کمیشن سے این او سی لینا ضروری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری نجکاری نے کہا کہ سٹیل ملز کا فنانشل ایڈوائزر تعینات کر دیا گیا ہے، سٹیل ملز کی ٹرانزیکشن کو کامیابی سے مکمل کریں گے، سٹیل ملز کےلئے سٹرٹیجک پارٹنر تلاش کر رہے ہیں، سٹیل ملز کی نجکاری نہیں بحالی چاہتے ہیں۔ اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوامی اراضی عوام کے مفاد کیلئے استعمال کی جائے گی، وزیراعظم کے گھروں کی تعمیر کے منصوبے سے روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں محمد میاں سومرو نے کہا کہ میرے اوپر کچھ الزامات لگائے گئے ہیں، میری مندرہ میں کوئی زمین نہیں ہے، اس حوالے سے متعلقہ ڈی سی نے رپورٹ تیار کی ہے جس سے حقائق سامنے آ جائیں گے۔








