معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا پی این سی اے میں چائنیز فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب

79

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان ایسے لیڈر ہیں جو اپنا نہیں آئندہ کی نسلوں کی ترقی اور خوشحالی کا سوچتے ہیں ، وزیراعظم عمران خان نے ملک کے مفاد میں مشکل فیصلے لئے ، آج تک کسی سیاستدان نے اتنے مشکل اور بروقت فیصلے نہیں لیے وہ ہمیشہ مصلحت کا شکار رہے ، اداروں کو مضبوط بنانا ،ادارہ جاتی اصلاحات ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ، پاکستان چین خطے میں اہم شراکتدار ہیں ،وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق دنیا اور خطے کے ممالک کے ساتھ بہتر اور اچھے روابط کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ، فلم معاشرے کا حقیقی چہرہ ہے،پاکستان کے چین کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں جو ہر آنے والے دن مزید مستحکم ہورہے ہیں ، وزارت اطلاعات و نشریات ریاستی میڈیا کی ڈیجٹلائزیشن ،میڈیا یونیورسٹی کے قیام سمیت دیگر اقدامات پر کام کر رہی ہے۔ وہ بدھ کو پی این سی اے میں چائنیز فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہی تھےں۔