راولپنڈی ۔ 3 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن اور ترقی کی مثبت سمت میں بڑھ رہا ہے، پاکستان پائیدار امن اور خوشحالی کی مثبت سمت میں آگے بڑھتا رہے گا۔وہ بدھ کو کورکمانڈرکانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ …
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 222ویںکور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں منعقد

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 3 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن اور ترقی کی مثبت سمت میں بڑھ رہا ہے، پاکستان پائیدار امن اور خوشحالی کی مثبت سمت میں آگے بڑھتا رہے گا۔وہ بدھ کو کورکمانڈرکانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 222ویںکور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔کور کمانڈرز کانفرنس میں جیو سٹرٹیجک اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں قومی سلامتی کی صورتحال، بھارت، افغانستان اور ایران سمیت علاقائی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ بھی لیا گیا۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کانفرنس کو قومی معیشت کو مضبوط اور بہتر بنانے کے مشکل مگر انتہائی ضروری حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔








