اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے اپنی بہن فاطمہ جناح کے ساتھ جس پاکستان کا خواب دیکھا تھا وزیراعظم عمران خان اسی خواب کی تکمیل کے لئے نئے پاکستان کی تعمیر کا جو سفر شروع کیا ہے وہ ملک کی نصف سے زائد آبادی پر …
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ایوان صنعت و تجارت برائے خواتین کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے اپنی بہن فاطمہ جناح کے ساتھ جس پاکستان کا خواب دیکھا تھا وزیراعظم عمران خان اسی خواب کی تکمیل کے لئے نئے پاکستان کی تعمیر کا جو سفر شروع کیا ہے وہ ملک کی نصف سے زائد آبادی پر مشتمل خواتین کی شمولیت کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایوان صنعت و تجارت برائے خواتین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میں وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور ڈویژن کے تمام عہدیداران کی دلی طور پر مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے آج اس تقریب سے خطاب کا موقع دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی نصف سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے جو رسمی اور غیر رسمی شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ ملکی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کر رہی ہیں، خواتین کی ترقی اور با اختیاری موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دین اسلام میں جو مرتبہ اور عزت خواتین کو دیا گیا ہے وہ دنیا کے کسی مذہب میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویمن چیمبر آف کامرس سے وابستہ خواتین کے عزم اور جرا¿ت کو سلام پیش کرتی ہوں جو اپنے خاندانوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ ملکی معاشی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہی ہیں، کاروباری شعبہ سے وابستہ خواتین کو چاہیے کہ وہ آگے بڑھ کر ان خواتین کی معاشی و سماجی ترقی میں بھی کردار ادا کریں جو غیر رسمی شعبوں سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کی ہنر مند خواتین کی حوصلہ افزائی کر کے ان کی تیار کردہ مصنوعات کو صحیح انداز میں ملکی اور غیر ملکی منڈیوں میں متعارف کرایا جائے تو نہ صرف ان کی معاشی حالت بہتر ہو گی بلکہ ملکی معیشت کو بھی فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمے کے لئے احساس پروگرام کا آغاز کیا جو ریاست مدینہ کی طرز پر ملک کو فلاحی ریاست بنانے کے لئے وزیراعظم عمران خان کے وژن کا عکاس ہے۔








