معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی مراکش کے سفیر ایچ ای محمد کرمون سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد۔26 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور مراکش کو باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے، مختلف شعبوں میں مہارتوں سے استفادہ کرنے اور سماجی و ثقافتی تبادلوں میں اضافہ اور مستقبل میں میڈیا کی شمولیت کی حکمت عملی پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، موجودہ حکومت کے مشکل فیصلوں کی وجہ سے پاکستانی …

اسلام آباد۔26 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور مراکش کو باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے، مختلف شعبوں میں مہارتوں سے استفادہ کرنے اور سماجی و ثقافتی تبادلوں میں اضافہ اور مستقبل میں میڈیا کی شمولیت کی حکمت عملی پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، موجودہ حکومت کے مشکل فیصلوں کی وجہ سے پاکستانی ادارے اور معیشت صحیح راہ پر گامزن ہے، بیرونی دنیا کو موثر سفارت کاری اور میڈیا کے ذریعے روشن خیال ، اعتدال پسند اور ترقی پسند پاکستان کے تشخص سے آگاہ کرنا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو مراکش کے سفیر ایچ ای محمد کرمون سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد موجودہ حکومت کے مشکل فیصلوں کی وجہ سے پاکستانی ادارے اور معیشت صحیح راہ پر گامزن ہے، اب وقت آگیا ہے کہ بیرونی دنیا کو موثر سفارت کاری اور میڈیا کے ذریعے روشن خیال ، اعتدال پسند اور ترقی پسند پاکستان دکھایا جائے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مراکش جیسے تمام مسلمان بھائی ممالک کے ساتھ سفارتی اور میڈیا کے منظر نامے پر بھی تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مراکش کی سیاحت کے حوالے سے موثر پالیسی پر ان کے وزیر اعظم کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور مراکش کو باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے، مذکورہ شعبوں میں مہارت سے استفادہ کرنے اور سماجی ثقافتی تبادلوں میں اضافہ اور مستقبل میں میڈیا کی شمولیت کی حکمت عملی پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کی میڈیا انڈسٹری کے مابین باہمی تعاون کے لئے ایک ایم او یو پر دستخط کرنے پر بھی زور دیا اور شرکاءنے ان مقاصد کے حصول کیلئے فوکل پرسن کی تعیناتی پر اتفاق کیا۔ مراکش کے سفیر نے گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران وفد کی سطح پر کامیاب مذاکرات کے ذریعے مراکش اور پاکستان کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے پاکستانی حکومت کی پالیسیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے مراکش کی ایم اے پی نیوز ایجنسی اور ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مابین تعاون میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔ فریقین نے پاکستان اور مراکش کے قومی ٹیلی ویژن نیٹ ورکس کے مابین مواد کے اشتراک پر بھی اتفاق کیا۔ مراکش کے سفیر نے کہا کہ مراکش اقتصادی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے نئے طریقوں کی تلاش کر رہا ہے اور علاقائی رابطے کے لئے پاکستان کو سی پیک کے ذریعے حاصل ہونے والے تجربے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے افریقہ میں تعینات پاکستانی مشنز کے ذریعے افریقی براعظم میں تعلقات کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کے حوالے سے شرکاءکو بتایا۔ مراکش کے سفیر نے مراکش کی طرح پاکستان کے قابل تجدید توانائی وسائل کے شعبے میں دونوں ممالک کے مابین تعاون کی اہمیت پر زور دیا جس سے پاکستان کو فائدہ ہو سکتا ہے کیونکہ جہاں تک شمسی توانائی کا تعلق ہے مراکش کے پاس بھرپور صلاحیت موجود ہے اور وہ پہلے ہی مو¿ثر طریقے سے اس ذریعہ کو استعمال کر رہا ہے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان ایم او یو پر دستخط کرنے اور یادداشتوں کے تبادلے کو حتمی شکل دینے کیلئے اوقات کار کا بھی تعین کیا گیا۔

مزید خبریں