اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو انتخابات لڑنے کا حق میری خاطر نہیں دیا گیا۔ وزارت اوورسیز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیگی رہنماءاحسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ احسن اقبال کو خوفزدہ اور گھبرانے کی ضرورت نہیں، ایک کروڑ سے زائد …
معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری کا احسن اقبال کے بیان پر ردعمل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو انتخابات لڑنے کا حق میری خاطر نہیں دیا گیا۔ وزارت اوورسیز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیگی رہنماءاحسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ احسن اقبال کو خوفزدہ اور گھبرانے کی ضرورت نہیں، ایک کروڑ سے زائد اوورسیز پاکستانی ملکی ترقی میں حصہ ڈالتے ہیں، تارکین وطن کو پاکستان میں انتخابات لڑنے کا ہر حق حاصل ہے، سیاست میں کم ہوتی ہوئی جگہ کی وجہ سے آپ کی پریشانی کا بخوبی اندازہ ہے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ میں نے جب بھی الیکشن لڑا پاکستانی پاسپورٹ پر لڑوں گا، آپ کو اور آپکی پارٹی کو اوورسیز پاکستانیوں کے خلاف ایجنڈا روکنا چاہئیے۔








