اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے دورہ اسرائیل کے جھوٹے الزامات لگانے والوں سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں زلفی بخاری نے مختلف اخبارات اور انٹرنیشنل تھنک ٹینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نور ڈاہری کے بیانات کے سکرین شاٹ شیئر کئے جس میں انہوں نے وضاحت کی کہ دورہ …
معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری کا دورہ اسرائیل کے جھوٹے الزامات لگانے والوں سے معافی کا مطالبہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے دورہ اسرائیل کے جھوٹے الزامات لگانے والوں سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں زلفی بخاری نے مختلف اخبارات اور انٹرنیشنل تھنک ٹینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نور ڈاہری کے بیانات کے سکرین شاٹ شیئر کئے جس میں انہوں نے وضاحت کی کہ دورہ اسرائیل کے لئے جانے والے وفد میں زلفی بخاری شامل نہیں تھے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ وہ سینئر صحافی جنہوں نے ذرائع کے حوالہ سے ان پر جھوٹے الزامات عائد کئے اب وہ سب کے سامنے معافی مانگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ انہیں تجویز دیں گے کہ آئندہ ایسے الزامات لگا کر خود کو شرمندہ ہونے سے بچانے کیلئے پہلے اپنے ذرائع چیک کر لیا کریں۔








