اسلام آباد ۔18 اپریل(اے پی پی ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو/وفاقی وزیر ہارون اختر خان کی زیر صدارت زراعت کے شعبہ سے متعلق آئندہ بجٹ کےلئے تجاویز کا جائزہ لینے کےلئے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں زراعت سے وابستہ مختلف شراکت داروں اور ایسوسی ایشنوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات بوسن اور چیئرمین ایف بی آر طارق محمود …
معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان کی زیر صدارت زراعت کے شعبہ سے متعلق بجٹ تجاویز بارے جائزہ اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔18 اپریل(اے پی پی ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو/وفاقی وزیر ہارون اختر خان کی زیر صدارت زراعت کے شعبہ سے متعلق آئندہ بجٹ کےلئے تجاویز کا جائزہ لینے کےلئے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں زراعت سے وابستہ مختلف شراکت داروں اور ایسوسی ایشنوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات بوسن اور چیئرمین ایف بی آر طارق محمود پاشا کے علاوہ دیگر سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں زراعت کے شعبہ کی ترقی کےلئے مختلف تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا اور کاشتکاروں کی سہولت و دیہی معیشت کو استحکام دینے سے متعلق اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔








