اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے انہیں اوورسیز پاکستانیوںکو سولیات فراہم کرنے کا ٹاسک دیا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو شیخ راشد المکتوم پاکستان سکول دبئی کے دورہ کے موقع …
معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری کی شیخ راشد المکتوم پاکستان سکول دبئی کے دورہ کے موقع پر گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے انہیں اوورسیز پاکستانیوںکو سولیات فراہم کرنے کا ٹاسک دیا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو شیخ راشد المکتوم پاکستان سکول دبئی کے دورہ کے موقع پرکیا ۔ دورے کے دوران معاون خصوصی نے طالب علموں سے ملاقات کی اور اسکول میں موجود سہولیات،کلاسوں کا جائزہ لیا اور اس موقع پر اسکول پرنسپل نے انہیں سکول کی مالی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی۔ معاون خصوصی نے انہیں معاملہ متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھانے کی یقین دیانی کرائی ۔اس دوران طالب علموں نے معاون خصوصی سے لیبارٹری اور نصاب اپ ڈیٹ کی درخواست کی۔اس موقع پر معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے کہا کہ وزیراعظم نے انہیں اوورسیز پاکستانیوںکو سولیات فراہم کرنے کا ٹاسک دیا ہے، وہ اس ٹاسک کو ہر صورت پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔








