اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو قومی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے دن رات جانفشانی سے کام کر رہے ہیں، حکومت پاکستان ان کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پمز ہسپتال کے دورے موقع پر میڈیا …
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی پمز ہسپتال کے دورے موقع پرمیڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو قومی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے دن رات جانفشانی سے کام کر رہے ہیں، حکومت پاکستان ان کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پمز ہسپتال کے دورے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری ہیلتھ عامر اشرف خواجہ اور ڈی جی ہیلتھ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے جاری انتظامات اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز نے درپیش چیلنجز اور اقدامات بارے بریفنگ دی۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس سے عوام کو تحفظ دینے کیلئے مو¿ثر اقدامات کئے جا رہے ہیں، کورونا وائرس سے بچاو¿ کیلئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنائیں، کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیلئے پمز ہسپتال میں نئی پی سی آر کی مشین نصب کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کو بہترین طبی نگہداشت فراہم کی جا رہی ہیں، کورونا وائرس کے مریضوں کی سہولیات کیلئے بیڈز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو قومی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے دن رات جانفشانی سے کام کر رہے ہیں، حکومت پاکستان ان کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں پی پی ایز کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔








