معاون خصوصی برائے قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن اور سلامتی پورے خطے کیلئے اہمیت کی حامل ہے، پاکستان نے افغانستان میں امن عمل میں سہولت دی ،انٹرا افغان مذاکرات کیلئے پر عزم ہیں ۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان سے اتحادی فورسز …

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن اور سلامتی پورے خطے کیلئے اہمیت کی حامل ہے، پاکستان نے افغانستان میں امن عمل میں سہولت دی ،انٹرا افغان مذاکرات کیلئے پر عزم ہیں ۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان سے اتحادی فورسز سے انخلاءسے قبل افغانستان میں امن اور سلامتی ضروری ہے۔ پاکستان سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ سنجیدہ ایشو ہے اور امید ہے کہ افغان مہاجرین جلد ہی اپنے وطن چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پڑوسی ملک کے خلاف اشتعال انگیز سرگرمیوں کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔