معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف سے ڈپلومیٹک کارپس کے ڈین کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور ڈپلومیٹک کارپس کے ڈین اتادجان موولامو نے اہم ملاقات کی جس میں اقتصادی سلامتی اور علاقائی امن پر گفتگو ہوئی۔ معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ اقتصادی راہداری اور علاقائی رابطے ہماری اولین ترجیح ہیں، تاپی پراجیکٹ تکمیل کے مرحلہ میں ہے۔ ترکمانستان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان ترکمانستان سے …

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور ڈپلومیٹک کارپس کے ڈین اتادجان موولامو نے اہم ملاقات کی جس میں اقتصادی سلامتی اور علاقائی امن پر گفتگو ہوئی۔ معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ اقتصادی راہداری اور علاقائی رابطے ہماری اولین ترجیح ہیں، تاپی پراجیکٹ تکمیل کے مرحلہ میں ہے۔ ترکمانستان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان ترکمانستان سے فائبر آپٹک اور بجلی حاصل کر سکتا ہے۔ ڈپلومیٹک کارپس کے ڈین اتادجان موولامو نے پاکستان کی افغانستان میں امن کے لئے کوششوں کو سراہا۔