اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ لاک ڈاو¿ن کے دوران بے روزگار ہونے والے 66 ہزار سے زائد مزدوروں کو وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری سونامی منصوبے میں روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے، تمام افراد صنعتوں، پبلک ٹرانسپورٹ، ہوٹلوں ، کانوں اور تعمیراتی صنعتوں سمیت دیگر سیکٹرز کے گزشتہ دو ماہ کے …
معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ لاک ڈاو¿ن کے دوران بے روزگار ہونے والے 66 ہزار سے زائد مزدوروں کو وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری سونامی منصوبے میں روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے، تمام افراد صنعتوں، پبلک ٹرانسپورٹ، ہوٹلوں ، کانوں اور تعمیراتی صنعتوں سمیت دیگر سیکٹرز کے گزشتہ دو ماہ کے لاک ڈاو¿ن میں بند ہوجانے کی وجہ سے بے روزگار ہوئے تھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاو¿ن میں لاکھوں افراد بے روزگار ہوگئے ہیں جن کی بحالی کیلئے حکومت متعدد منصوبوں کا اعلان کرچکی ہے، ایسے ہی ایک منصوبے میں بلین ٹری پروجیکٹ کے تحت بے روزگار مزدوروں کیلئے دیہاڑی کی بنیاد پر روزگار فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تقریبا 66291 مزدور روزانہ اس منصوبے پر کام کرتے ہیں اور ملک کے مختلف علاقوں میں شجرکاری مہم کا حصہ بن کر روزانہ 500 روپے سے زائد کی دیہاڑی لگاتے ہیں، ان پیسوں سے وہ اپنا اور اپنے گھر والوں کیلئے اس مشکل وقت میں کھانے پینے کا بندوبست کرتے ہیں، یہ تمام افراد لاک ڈاو¿ن کے باعث صنعتوں، پبلک ٹرانسپورٹ، ہوٹلوں، کانوں اور تعمیراتی صنعتوں سمیت دیگر سیکٹرز کے گزشتہ دو ماہ کے لاک ڈاو¿ن میں بند ہوجانے کی وجہ سے بے روزگار ہوئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ خیبر پختونخوا میں بے روزگار 22 ہزار، صوبہ پنجاب میں 17391، سندھ میں 11900، آزاد کشمیر میں 8500، بلوچستان میں 3500 جبکہ گلگت بلتستان میں 3000 افراد کو اس منصوبے کے تحت روزگار فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ورلڈ اکنامک فورم نے ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان کے 10 بلین ٹری منصوبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی جس میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاو¿ن میں بے روزگار ہونے والے مزدوروں کیلئے بلین ٹری منصوبے سے روزگار فراہم کرنے کے عمران خان کے اقدامات کو سراہا گیا ہے کہ ایک طرف اس منصوبے سے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی تو دوسری جانب اس منصوبے نے موجودہ صورتحال میں سینکڑوں مزدوروں کے گھروں کے ٹھنڈے چولہوں کو پھر سے جلا دیا ہے۔








