معاون خصوصی زلفی بخاری نے چین میں زیر تعلیم پاکستانی طلباءکی جانب سے مختلف فورمز پر شکایات موصول ہونے کا نوٹس لے لیا ‘ سید ذوالفقار عباس بخاری

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ چین کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلباءکے حل طلب مسائل کے حوالے سے وہ میزبان ملک کے حکام سے بات کریں گے تاکہ ان کے تعلیم کے تسلسل کو یقینی بنایا جاسکے ۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے چین میں زیر تعلیم پاکستانی طلباءکی جانب سے …

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ چین کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلباءکے حل طلب مسائل کے حوالے سے وہ میزبان ملک کے حکام سے بات کریں گے تاکہ ان کے تعلیم کے تسلسل کو یقینی بنایا جاسکے ۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے چین میں زیر تعلیم پاکستانی طلباءکی جانب سے مختلف فورمز پر شکایات موصول ہونے پر نوٹس لیا ہے ۔ وزارت اوورسیز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زلفی بخاری نے اپنی وزارت کو چین کی مختلف یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے طلباءکے لئے سفر کا انتظام کرنے کی ہدایت بھی کی ہے‘یہ کام وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے اشتراک سے انجام پائے گا۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جو طلبہ چین واپس جانے کے خواہش مند ہیں وہ ان کی وزارت کے آفیشل سوشل میڈیا پیجز پر دیے گئے لنک پر اپنی رجسٹریشن کروائیں ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ، متعدد طلباء، تاجر اور کارکنان جنہیں کورونا وائرس امدادی کارروائی کے دوران وطن واپس لایا گیا تھا وہ چین واپسی کے منتظر ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ ان میں سے بیشتر افرادویزا سے متعلق امور کی وجہ سے پاکستان میں پھنسے ہوئے تھے۔