اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے پشاور میں بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہونے پر خیبرپختونخوا کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں زلفی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم کے وعدے کے مطابق پشاور بی آر ٹی منصوبہ ایک حقیقت بن چکا ہے …
معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری کی پشاور میں بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہونے پر خیبرپختونخوا کے عوام کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے پشاور میں بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہونے پر خیبرپختونخوا کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں زلفی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم کے وعدے کے مطابق پشاور بی آر ٹی منصوبہ ایک حقیقت بن چکا ہے ،اسٹیٹ آف دی آرٹ اور ماحول دوست منصوبہ پر سبسڈی کا بوجھ بھی نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی ٹیم منصوبہ کی تکمیل پر مبارکباد کی مستحق ہے۔








