لاہور۔24دسمبر (اے پی پی):معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سے متعلقہ سفارت خانہ میں الگ الگ ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ …
معاون خصوصی وزیر اعلی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سفیروں سے ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔24دسمبر (اے پی پی):معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سے متعلقہ سفارت خانہ میں الگ الگ ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کی بنیاد مشترکہ روایات، مذہبی اقدار اور سماجی مماثلتوں پر ہے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبہ جات میں مزید تعاون پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔سعودی سفیر سے ملاقات کے دوران ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی روابط کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے سفیر سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں، متحدہ عرب امارات نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا۔متحدہ عرب امارات کے سفیر نے پاکستان حکومت کی جانب سے کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ لاک ڈاﺅن کے باعث مشکلات پیدا ہوئیں لیکن حکومتی اقدامات لائق تحسین ہیں۔








