معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جاں بحق ہونے والے نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین فیاض کے بھائی کو امدادی چیک اور تقررنامہ دیدیا

اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جاں بحق ہونے والے نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین فیاض کے بھائی کو حکومت کی جانب سے امدادی چیک دیا اور اے پی پی میں تقرری کرتے ہوئے وزارت اطلاعات میں منسٹر سٹاف کا حصہ بنا دیا ہے۔ منگل کو پی آئی ڈی میں نیشنل پریس کلب …

اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جاں بحق ہونے والے نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین فیاض کے بھائی کو حکومت کی جانب سے امدادی چیک دیا اور اے پی پی میں تقرری کرتے ہوئے وزارت اطلاعات میں منسٹر سٹاف کا حصہ بنا دیا ہے۔ منگل کو پی آئی ڈی میں نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل قرار اور دیگر صحافتی تنظیموں کی موجود گی میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جاں بحق ہونے والے نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین فیاض کے بھائی کوامدادی چیک دیا اور ساتھ ہی اے پی پی میں تقرری کا لیٹر دیتے ہوئے انھیں وزارت میں میڈیا سے رابطے اور مسائل کے حل کے لئے ذمہ داری بھی سونپ دی۔ اس موقع پر معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کیمرہ مین فیاض کے گھر میں جا کر جو وعدہ کیا تھا اسے آج پورا کردیا ہے ،مرحوم فیاض کا بھائی اب وزارت اطلاعات میں صحافیوں سے رابطے کی خدمات بھی سرانجام دیں گے ۔

مزید خبریں