- Advertisement -
لندن۔ یکم جون(اے پی پی) برطانوی ماہر طبیعیات اسٹیفن ہاکنگ نے اپنے ہم وطنوں کو یورپی یونین چھوڑنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔ برطانوی ٹی وی چینل آئی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ہاکنگ نے کہا، وہ دَور ختم ہو چکا، جب کوئی اکیلے ہی ساری دنیا کے مقابلے پر کامیابی حاصل کر سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو اپنی سلامتی کے لیے اور تجارت کے لیے بھی قوموں کے ایک بڑے گروپ کا حصہ ہونا چاہیے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=7124
- Advertisement -