محکمہ سول ڈیفنس پنجاب نے سرگودھا کے معروف تاجر خواجہ ارشد محمود کو سول ڈیفنس سرگودھا کا نیا چیف وارڈن مقرر کر دیا ہے۔ محکمہ سول ڈیفنس سرگودھا کے چیف وارڈن میجر ڈاکٹر پروفیسر (ر) ہارون الرشید تبسم کے انتقال کے بعد خالی ہونے والے عہدہ پر تاجر خواجہ ارشد محمود کو سول ڈیفنس کا نیا چیف وارڈن نامزد کر دیا گیا ہے۔ محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے خواجہ …
معروف تاجر خواجہ ارشد محمود کو سول ڈیفنس سرگودھا کا نیا چیف وارڈن مقرر کر دیا گیا

مزید خبریں
سرگودھا۔ 12 جون (اے پی پی):محکمہ سول ڈیفنس پنجاب نے سرگودھا کے معروف تاجر خواجہ ارشد محمود کو سول ڈیفنس سرگودھا کا نیا چیف وارڈن مقرر کر دیا ہے۔ محکمہ سول ڈیفنس سرگودھا کے چیف وارڈن میجر ڈاکٹر پروفیسر (ر) ہارون الرشید تبسم کے انتقال کے بعد خالی ہونے والے عہدہ پر تاجر خواجہ ارشد محمود کو سول ڈیفنس کا نیا چیف وارڈن نامزد کر دیا گیا ہے۔ محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے خواجہ محمد ارشد کے تقرر کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔
تاجر خواجہ ارشد محمود کو سرگودھا اپٹیکل ایسوسی ایشن کے صدر شیخ محمد علی،جنرل سیکرٹری محمد شہزادانصاری،سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر ممبران محمد تنویر زبیری، چوہدری محمد فیاض، محمد سجاد، محمد سلیم انصاری اور دیگر نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تاجر خواجہ ارشد محمود ایک باکردار اور با صلاحیت شخصیت کے مالک ھیں جو کئی سالوں سے اپنی خدمات اور تمام تر توانائیاں سول ڈیفنس کے سپرد کئے ہوئے ہیں جن کی بطور چیف وارڈن سول ڈیفنس کے لئے بہترین خدمات کا باعث ثابت ہو گی۔







