معروف صحافی مولانا محمد اسحاق بھٹی کی سالگرہ اتوار کو منائی گئی

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):معروف صحافی، مؤرخ، عالم دین، تجزیہ نگار اور خاکہ نگار مولانا محمد اسحاق بھٹی کی سالگرہ اتوار 15 مارچ کو منائی گئی۔ 15مولانا محمد اسحاق بھٹی مارچ 1925 کو کوٹ کپورہ (ریاست فرید کوٹ) میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے پانچ سال کی عمر میں اپنے دادا مرحوم سے قرآن مجید ناظرہ اور اردو لکھنا پڑھنا شروع کیا اور ساتھ ہی سرکاری سکول کی پہلی جماعت میں …

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):معروف صحافی، مؤرخ، عالم دین، تجزیہ نگار اور خاکہ نگار مولانا محمد اسحاق بھٹی کی سالگرہ اتوار 15 مارچ کو منائی گئی۔ 15مولانا محمد اسحاق بھٹی مارچ 1925 کو کوٹ کپورہ (ریاست فرید کوٹ) میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے پانچ سال کی عمر میں اپنے دادا مرحوم سے قرآن مجید ناظرہ اور اردو لکھنا پڑھنا شروع کیا اور ساتھ ہی سرکاری سکول کی پہلی جماعت میں داخلہ لیااور پرائمری پاس کیا۔ مولانا محمد اسحاق بھٹی نے دینی شارح سنن نسائی اور ادارہ الدعوة السلفیہ اور ہفت روزہ مجلہ الاعتصام کے بانی مولانا عطاءاللہ حنیف محدث بھوجیانی سے نحو اور صرف کی تعلیم کے علاوہ دیگر کئی اور علما سے درس حاصل کیا۔ ‘

انہوں نے وطن کی آزادی کے لیے اپنی ریاست کی "پرجا منڈل” میں شمولیت اختیار کرلی۔مولانا محمد اسحاق بھٹی 24 جولائی 1948کو ترکِ وطن کر کے پاکستان منتقل ہو گئے۔ مولانا محمد اسحاق بھٹی نے ہفت روزہ الاعتصام کے معاون ایڈیٹر اور ایڈیٹر کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیں۔ 12 اکتوبر 1965 کو مشہور اسلامی تحقیقی ادارۂ ثقافت اسلامیہ نے بغیر ان کی خدمات بطور ریسرچ سکالر حاصل کیں ۔ یہ ایک نیم سرکاری ادارہ تھا جس میں ان کو کو خالص تحقیقی میدان سے واسطہ پڑا۔ بعد ازاں مولانا محمد اسحاق بھٹی ادارۂ ثقافت اسلامیہ سے وابستہ ہو گئے اور 1997ء تک 32سال اس ادارے میں کام کرتے رہے۔

مولانا محمد اسحاق بھٹی کی معروف تصانیف میں نقوش عظمت رفتہ،بزم ارجمنداں،کاروان سلف،قافلہ حدیث،گلستان حدیث،دبستان حديث،تذکرہ قاضی سلیمان منصورپوری،تذکرہ مولاناغلام رسول قلعوی،تذکرہ صوفی محمد عبد اللہ،تذکرہ مولانااحمدالدین گکهڑوی،قصوری خاندان،ارمغان حنیف،تذکرہ مولانامحمداسماعیل سلفی،برصغیرمیں علم فقہ،برصغیرمیں اسلام کے اولین نقوش،برصغیرمیں اہل حدیث کی آمد،فقہائے پاک وہند،میاں عبد العزیز مالواڈہ،تذکرہ محدث روپڑی،برصغیرکے اہل حدیث خدام قرآن،ہفت اقلیم،برصغیرمیں اہل حدیث کی اولیات ،برصغیرمیں اہل حدیث کی تدریسی خدمات،عربی کے تین هندوستانی ادیب،آثارماضی،محفل دانشمنداں،عارفان حدیث،چمنستان حدیث ،اسلام کی بیٹیاں،لسان القرآن،ترجمہ ریاض الصالحین اور ترجمہ فہرست ابن ندیم وغیرہ شامل ہیں۔

مولانا محمد اسحاق بھٹی پرپروفیسرفوزیہ سحرملک نے "محمداسحاق بهٹی کی خاکہ نگاری” کے عنوان سے پنجاب یونیورسٹی سے ایم فل کامقالہ بهی لکهاگیا جو شائع ہو ا۔مولانا اسحاق بھٹی 22 دسمبر 2015کو انتقال کر گئے۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر علمی،ادبی،صحافتی ،دینی اور سماجی حلقوں کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مزید خبریں