معروف کامیڈین عمر شریف انتقال کر گئے ،خاندانی ذرائع

101

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):معروف کامیڈین عمر شریف جرمنی میں انتقال کر گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر شریف کے خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ عمر شریف کا جرمنی میں انتقال ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ عمر شریف دل کے عارضہ میں مبتلا تھے اور دو روز قبل ان کو علاج کی غرض سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ منتقل کیا جا رہا تھا

کہ دوران سفر ان کی طبیعت خراب ہو گئی جس پر طبی امداد کیلئے ایئر ایمبو لینس نے ہنگامی طور پر جرمنی میں لینڈنگ کی اور عمر شریف کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں پر ڈاکٹروں نے کہا کہ عمر شریف کو نمونیہ ہوا ۔ ہسپتال میں ان کا علاج جاری تھا کہ ہفتہ کو عمر شریف اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔