معرکہ حق کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ پہلےایکیویٹ ٹرائتھلون مقابلے اختتام پذیر ہوگئے، انفرادی کیٹگری میں شاہریز خان جبکہ ٹیم ایونٹ آرمی نے جیت لیا۔
معرکہ حق ایکیویٹ ٹرائتھلون مقابلے اختتام پذیر،انفرادی کیٹگری شاہریز خان، ٹیم ایونٹ آرمی نے جیت لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):معرکہ حق کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ پہلےایکیویٹ ٹرائتھلون مقابلے اختتام پذیر ہوگئے، انفرادی کیٹگری میں شاہریز خان جبکہ ٹیم ایونٹ آرمی نے جیت لیا۔مارگلہ ٹریل رنرز اور ایکٹویٹ کے زیرِ اہتمام پہلی بارمنعقد ہونیوالے ٹرائتھلون ایونٹ میں سوئمنگ، سائیکلنگ اور رننگ کی کیٹگریز میں ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور افواج پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

سپرنٹ سولو شاہریز خان نے جیتی، وویمنز سپرنٹ سولو سلطنت سمبینا، اولمپک سلولو کیٹگری میں ایونگی یوشوک کے نام رہی جبکہ پانچ کلومیٹر فن ریس اناب خان نے جیتی جبکہ مونا خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹیم ایونٹ کیٹگری پاکستان آرمی کے نام رہی۔ اس موقع پرایکٹویٹ ایمبسیڈر معظم علی کا کہنا تھا کہ ایونٹ کو پاکستان آرمی اور شہدائے وطن کے نام منسوب کیا گیا۔

پاکستان کی افواج نے دشمن بھارت کو شکست دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ ایونٹ میں مختلف کیٹگریز میں کامیاب ہونیولے کھلاڑیوں میں میڈلز اور انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔








