معرکہ حق ہماری دفاعی تاریخ کا روشن باب بن چکا ہے، پاک فوج نے بزدل دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دئیے،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف
معرکہ حق ہماری دفاعی تاریخ کا روشن باب بن چکا ہے، پاک فوج نے بزدل دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دئیے،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف
راولپنڈی ۔11مئی (اے پی پی):معرکہ حق ہماری دفاعی تاریخ کا روشن باب بن چکا ہے آج پوری قوم معرکہ حق کا سال مکمل ہونے پر خوشی سے جشن منا رہی ہے ،پاک فوج نے بزدل دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دئیے، 10 مئی کے معرکہ حق میں کامیابی کے بعد دنیا بھر میں پاکستانی قوم کے وقار میں اضافہ ہوا ہے،
پوری قوم عظیم سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بہادری اور شجاعت پر فخر کرتی ہے جن کی ولولہ انگیز قیادت میں پاک فوج نے اپنے سے بڑے دشمن کے دانت کھٹے کرکے اسے وہ سبق سکھایا کہ آئندہ جرات نہیں کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صوبائی صدر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے’’چاندنی چوک ‘‘ میں پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے زیر اہتمام ’’معرکہ حق ریلی‘‘ کے موقع پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے بہت بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کی تنظیم کے زیر انتظام ریلی کا آغاز جائے شہادت لیاقت باغ سے کیا گیا جو لیاقت باغ کمیٹی چوک مری روڈ سے ہوتی ہوئی چاندنی چوک میں اختتام پذیر ہوئی، اس سلسلہ میں صدر میاں خرم رسول نے انتہائی مختصر نوٹس پر ریلی کے انتظامات کیے راجہ پرویز اشرف نے میاں خرم رسول اور ان کی تنظیم کے عہدیداران کو کامیاب ریلی نکالنے پر مبارک باد پیش کی معرکہ حق ریلی جائے شہادت سے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں روانہ ہوئی تو ان کے ہمراہ سٹی صدر میاں خرم رسول نائب صدر پنجاب رانا رفاقت علی ڈویژنل صدر اشعر حیات خان جنرل سیکرٹری ملک خالد نواز بوبی راجہ الطاف حسین ضلعی صدر
راجہ شوکت عباسی جنرل سیکرٹری راجہ عمار مہدی ضلع مری کے صدر جبار ستی تحصیل صدر اقبال خٹک جنرل سیکرٹری چوہدری ناصر قیوم راجہ ساجد حسین ناصر میر ملک آصف اکبر چوہدری افتخار احمد چوہدری بنارس اقبال خٹک چوہدری ناصر قیوم چوہدری افتخار احمد جمیل اختر قریشی راجہ اعجاز جہانگیر بٹ راشد اسلام بٹ زیشان مہدی حمزہ بزمی سہیل مختار نوید کنول عبدالرحمن توکلی ملک عمر جاوید عمیر سلیم رانا شوکت سعید اختر پپا ثاقب ریاض میاں الطاف بٹ شعبہ خواتین کی شازیہ بتول کوثر الطاف ستی سمیرا خان عذرا یونس رابعہ گجر ریلی کی قیادت کررہے تھے ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں موٹر سائیکلیں گاڑیاں شامل تھیں جن پر قومی پرچم اور پارٹی کے ترنگے جھنڈے بہت بڑی تعداد میں بہت خوبصورت مناظر پیش کررے تھے
ورکرز ریلی پرجوش نعرے ھوئے پاک سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بہت جوشیلے انداز میں پاکستان ذندہ باد پاک فوج زندہ باد کی نعرے بازی کررہے تھے ریلی اپنے مخصوص راستوں سے ہوتی ہوئی چاندنی چوک میں اختتام پذیر ہوئی جہاں سٹی صدر میاں خرم رسول کی زیر صدارت جلسہ منعقد ہوا مہمان خصوصی سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کامیاب ریلی نکالنے پر میاں خرم رسول کو مبارک باد پیش کرتے ھوئے کہا قوم اپنی پاک کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کر رہی ہے آج معرکہ حق کی سالگرہ کے موقع پر عوام گلی کوچوں میں جشن منا کر اپنی بہادر افواج اور اس کی قیادت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہی ہے۔









