"یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر ملک بھر میں تقاریب، دعائیہ اجتماعات اور خراجِ عقیدت کی تقریبات منعقد کی گئیں، جن میں وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید اہلکاروں کی قربانیوں کو سلام پیش کیا گیا۔”
ملک بھرمیں یوم شہدائے پولیس پر تقاریب،شہید اہلکاروں کوخراج عقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):ملک کے مختلف شہروں میں یوم شہدائے پولیس کے موقع پر منعقدہ تقاریب میں پولیس شہدا کی لازوال قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کیا گیا۔ یوم شہدائے پولیس پرکراچی میں منعقدہ تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ اور کورکمانڈر کراچی نے یادگارِ شہدا پرپھولوں کی چادرچڑھائی اور خراجِ عقیدت پیش کیا۔یوم شہدا پولیس کے موقع پر پشاور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اعلیٰ عسکری، پولیس اور سول حکام نے شرکت کی،تقریب کے مہمان خصوصی کورکمانڈر پشاور نے پولیس فورس کے بلند حوصلے اوردہشت گردی کے خلاف ان کے دلیرانہ کردار کو قابلِ فخر قرار دیا ،یوم شہدائے پولیس پرآئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)نے پولیس لائنزتربت کا دورہ کرکے شہدا کوخراج عقیدت پیش کیا،آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے یادگارشہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی کی ،آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے کوئٹہ،ڈیرہ بگٹی،ژوب،سبی ،قلعہ سیف اللہ میں شہدائے پولیس کی قبروں پرفاتحہ خوانی کی،آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے شہدائے پولیس کے لواحقین سے ملاقاتیں کرکے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا،یوم شہدائے پولیس پرپاک فوج کے افسران اورجوانوں نے خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر تقریبات میں شرکت کی،یوم شہدائے پولیس پرمہمند،ڈی آئی خان،دیر،چترال،ہنگو،کوئٹہ،ژوب،تربت اورسبی میں بھی تقریبات کا انعقاد ہوا،یوم شہدائے پولیس پرخیبرپختونخوا کے اہلکاروں نے پاک فوج کے شانہ بشانہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کاعزم دہرایا ،یومِ شہدائے پولیس کی تقریبات اس امر کی غماز ہیں کہ قوم اپنے شہدا کو ہمیشہ عزت، احترام اورعقیدت سے یاد رکھتی ہے۔







