معصوم کشمیریوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، فخر امام

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام نے کہا ہے کہ بھارت نے عالمی قوانین خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا ہے، ایک ماہ سے وہاں کرفیو نافذ ہے، معصوم کشمیریوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ منگل کو پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے اراکین سے پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے اومان …

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام نے کہا ہے کہ بھارت نے عالمی قوانین خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا ہے، ایک ماہ سے وہاں کرفیو نافذ ہے، معصوم کشمیریوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ منگل کو پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے اراکین سے پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے اومان کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین کشمیر کمیٹی نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز کے ذریعے بھارتی افواج کشمیریوں کی بینائی چھین رہی ہیں، اس وقت مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے، کشمیری رہنماﺅں کو بھی گھروں میں قید کیا گیا ہے، تقریباً 10 ہزار کشمیری جیلوں میں بند ہیں،