فیصل آباد۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی معلومات کی ترقی کا عالمی دن (ورلڈ انفارمیشن ڈویلپمنٹ ڈے)کل ،24 اکتوبر بروزجمعہ کو بھر پور طریقے سے منایا جائیگا۔ اس موقع پر مختلف سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد کیاجائیگاجن کا مقصد معلومات کے جدید ذرائع کی تشہیر، عوامی رائے کے اظہار میں حائل رکاوٹوں کو دورکرنا اور …
معلومات کی ترقی کا عالمی دن کل منایا جائے گا

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی معلومات کی ترقی کا عالمی دن (ورلڈ انفارمیشن ڈویلپمنٹ ڈے)کل ،24 اکتوبر بروزجمعہ کو بھر پور طریقے سے منایا جائیگا۔
اس موقع پر مختلف سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد کیاجائیگاجن کا مقصد معلومات کے جدید ذرائع کی تشہیر، عوامی رائے کے اظہار میں حائل رکاوٹوں کو دورکرنا اور ان مسائل کے حل کی جانب توجہ مبذول کروانا ہے۔
اس دن کی مناسبت کے حوالے سے فیصل آباد سمیت کئی شہروں میں صحافتی اور سماجی تنظیموں نے بھی مباحثوں کا اہتمام کیاہے۔ علاوہ ازیں الیکٹرانک میڈیابھی اس موقع پر خصوصی پروگرام نشر کریگا۔








