مغربی ممالک دوسرے ملکوں کی خودمختاری کا احترام نہیں کررہے ، بشار الاسد

دمشق ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ شام ایک آزاد و خودمختار ملک ہے ، مغربی ممالک دوسرے ملکوں کی خودمختاری کا احترام نہیں کررہے ۔ روسی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شام نے روس، ایران اور حزب اللہ کے تعاون سے بعض ملکوں اور مغرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے میں اہم کامیابیاں حاصل …

دمشق ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ شام ایک آزاد و خودمختار ملک ہے ، مغربی ممالک دوسرے ملکوں کی خودمختاری کا احترام نہیں کررہے ۔ روسی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شام نے روس، ایران اور حزب اللہ کے تعاون سے بعض ملکوں اور مغرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اس بات نے دہشت گردوں کے حامیوں کو غضب ناک کر دیا ہے۔ انہوں نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو ختم کرنا کافی نہیں ہے بلکہ ان کے نظریے کو ختم کرنا ہو گا اور اس کے لیے وقت اور نوجوان نسل پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply