تہران۔19مئی (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کے ساتھ نئے سرے سے اعتماد بحال کرنے کو تیار ہیں تاکہ باہمی تعلقات میں بہتری اور تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے گزشتہ روز بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایران تیار ہے تاہم اسی طرح کی سوچ و خواہش کے اظہار کی توقع یورپی …
مغربی ممالک کے ساتھ اعتماد کا تعلق بحال کرنے کو تیار ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

مزید خبریں
تہران۔19مئی (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کے ساتھ نئے سرے سے اعتماد بحال کرنے کو تیار ہیں تاکہ باہمی تعلقات میں بہتری اور تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔
العربیہ اردو کے مطابق یہ بات ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے گزشتہ روز بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایران تیار ہے تاہم اسی طرح کی سوچ و خواہش کے اظہار کی توقع یورپی ممالک سے بھی کرتے ہیں تاکہ دو طرفہ تعلقات کے سلسلے میں ایک نئے باب کا آغاز ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ اگر یورپ اس طرح کی کوئی حقیقی خواہش رکھتا ہے تو اسے چاہیے کہ وہ اس راستے پر آجائے کیونکہ ایران کو اس راستے میں کسی مشکل کا سامنا نہیں ہے کہ وہ یورپ کے ساتھ اعتماد و تعلقات کو بحال کرے۔








