مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کار دہشت گرد ی کی کارروائیاں کر رہے ہیں ،فرانس

پیرس۔30جولائی (اے پی پی):فرانس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر اسرائیلی آباد کاروں کے بڑھتے ہوئے حملوں کی مذمت کرتے ہوئےانہیں دہشت گردی قرار دیا ہے ۔العربیہ کے مطابق فرانس کی جانب سے یہ مذمتی بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں نے ایک ایسے فلسطینی کو تشدد کر کے شہید کیا جس نے مغربی کنارے پر اسی تشدد کے بارے میں ایک …

پیرس۔30جولائی (اے پی پی):فرانس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر اسرائیلی آباد کاروں کے بڑھتے ہوئے حملوں کی مذمت کرتے ہوئےانہیں دہشت گردی قرار دیا ہے ۔العربیہ کے مطابق فرانس کی جانب سے یہ مذمتی بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں نے ایک ایسے فلسطینی کو تشدد کر کے شہید کیا جس نے مغربی کنارے پر اسی تشدد کے بارے میں ایک دستاویزی فلم تیار کرنے میں حصہ لیا تھا اور اس دستاویزی فلم کو بین الاقوامی سطح پر بعد ازاں آسکر ایوارڈ ملا ۔فلسطینی حکام نے بتایا کہ عودہ محمد ھذالین کو یہودی آباد کاروں نےشہید کیا وہ ایک ٹیچر تھے۔

فرانس کی وزارت خارجہ نے اس بارے میں کہا ہے کہ مسلسل پر تشدد واقعات جن میں یہودی آباد کار بار بار فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں یہ کھلی دہشت گردی ہے۔فرانس کی وزارت خارجہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان بڑھتے ہوئے پر تشدد واقعات کے ذمہ داروں کو سزا دے کہ وہ مسلسل اور مکمل استثنیٰ کے ساتھ فلسطینیوں کو ہدف بنا رہے ہیں، نیز اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے۔

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔