تہران۔ 25 اگست (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قراردادیں نہ تو سب کچھ ہیں اور نہ ہی انہیں محض کاغذ کا ایک ٹکڑا قرار دیا جاسکتا ہے۔ارنا نیوز کے مطابق تہران کے پیس میوزیم میں شمالی کوریا کے معاملے پر سلامتی کونسل کے اجلاس کی طرز پرمنعقدہ ایک تعلیمی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے …
مغرب پر انحصار کا دور گزرگیا، ایرانی وزیر خارجہ

مزید خبریں
تہران۔ 25 اگست (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قراردادیں نہ تو سب کچھ ہیں اور نہ ہی انہیں محض کاغذ کا ایک ٹکڑا قرار دیا جاسکتا ہے۔ارنا نیوز کے مطابق تہران کے پیس میوزیم میں شمالی کوریا کے معاملے پر سلامتی کونسل کے اجلاس کی طرز پرمنعقدہ ایک تعلیمی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرار دادیں سب کچھ نہیں محض کاغذ کا ٹکڑا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دنیا میں فوجی طاقت ہی فیصلہ کن نہیں طاقت کے دوسرے ذرائع بھی موجود ہیں جن کے ذریعے قومی مفادات کا تحفظ کیا جاسکتا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا اور عالمی تعلقات میں مغرب پر انحصار کا دور بھی اب ختم ہوچکا ہے۔








