تہران ۔ 14 مئی (اے پی پی) ایرانی صدر حسن روحانی نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اگر ایران کے مفادات متاثر نہیں ہوتے توایرانی حکومت عالمی جوہریمعاہدے پر کاربند رہے گی۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ روز انہوں نے تہران میں سری لنکا کے وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے کہا کہ امریکا کی طرف سے اسمعاہدے سے دستبرداری اخلاقیات کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ …
مفادات متاثر نہ ہوں تو جوہری معاہدے پر قائم رہ سکتے ہیں، ایرانی صدر

مزید خبریں
تہران ۔ 14 مئی (اے پی پی) ایرانی صدر حسن روحانی نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اگر ایران کے مفادات متاثر نہیں ہوتے توایرانی حکومت عالمی جوہریمعاہدے پر کاربند رہے گی۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ روز انہوں نے تہران میں سری لنکا کے وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے کہا کہ امریکا کی طرف سے اسمعاہدے سے دستبرداری اخلاقیات کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ صدرروحانی نے کہا کہ 2015ءمیں طے پانے والی اس معاہدے کے دیگر فریقین اس تاریخی معاہدے کا احترام کرتے ہیں تو ایران بھی اس پر عمل پیرا رہے گا۔ تاہم انہوں نے کہا ہے کہ اس حوالے سے یورپی ممالک کو ٹھوس ضمانت فراہم کرنا ہو گی۔








