مفتی اعظم مصرڈاکٹر شوقی ابراہیم عبدالکریم کا سیرت النبیﷺ کی روشنی میں مذہبی رواداری کے فروغ کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

APP14-22 ISLAMABAD: March 22 – Grand Mufti of Egypt Dr. Sheikh Shawki Ibrahim Abdul Karim Allam addressing during International Conference on the Promotion of Religious Tolerance in the light of Seerat of the Holy Prophet (S.A.W.W). APP photo by Saleem Rana

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی)مفتی اعظم مصرڈاکٹر شوقی ابراہیم عبدالکریم نے کہا ہے کہ مصر اتحاد امت اور مصالحت کے لئے پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،بے گناہ لوگوں کو قتل کرنا تمام ادیان میں حرام ہے،دہشت گردی کا ہدف افراد نہیں بلکہ پورا معاشرہ ہوتا ہے، دہشت گردی ایک خطرناک نظریہ ہے جو تباہی اور بربادی پر قائم ہے،ہمیں متحد ہوکر دہشت گردوں اور دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑنا ہو گی تاکہ اس زضمن میں کامیابیاں برقرار رہ سکیں،بین المذاہب رواداری کے فروغ کے لئے پاکستانی بیانیہ قابل ستائش ہے، مصر میں بھی عربی زبان میں اس بیانیہ کی تشہیر کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کو یہاں وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام سیرت النبیﷺ کی روشنی میں مذہبی رواداری کے فروغ کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماءمشائخ عظام دیگر مذاہب کے اکابرین غیر ملکی سفراءاور زندگی کے مختلف شہبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی تقریب کی۔ صدارت وفاقی وزیر مذہبی امور کر رہے تھے جبکہ وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور لیفٹننٹ جنرل(ر)ناصرجنجوعہ اور وزیر مملکت مذہبی امور پیر امین الحسنات اوردیگر جید علمائے کرام نے کلیدی خطاب کیا۔ مصر کے مفتی اعظم نے کہا کہ اس عظیم الشان کانفرنس کے انعقاد پر حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام اور وزارت مذہبی امور کی کوششین قابل ستائش ہیں اور مصر پاکستان کی قیام امن کے حوالے سے ان کوششوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ مین قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔