مقامی کمیونٹی اورحکومتی اداروں کے اشتراک سے” اب گائوں چمکیں گے”پروگرام کے نتائج بڑے حوصلہ افزاءرہے ہیں ، کمشنرگوجرانوالہ ڈویژن سیدنوید حید ر شاہ

71
Now the villages will shine

گوجرانوالہ۔ 05 دسمبر (اے پی پی):کمشنرگوجرانوالہ ڈویژن سیدنوید حید ر شاہ نے کہاہے کہ مقامی کمیونٹی اورحکومتی اداروں کے اشتراک سے” اب گائوں چمکیں گے”پروگرام کے نتائج بڑے حوصلہ افزاءرہے ہیں ،

جہاں جہاں کمیونٹی نے اس پروگرام کی اونرشپ لے کراس کی بہتری ،تسلسل اورکامیابی میں اپناکردارادا کیا ہے وہاں صفائی ستھرائی،سالڈویسٹ کی مناسب تلفی،نکاسی آب اوردیگرمیونسپل سروسزکے معیارمیں واضح بہتری نظرآ رہی ہے ،حکومت پنجاب کے اس ترجیحی فلیگ شپ پروگرام کو مزید کامیاب بنانے کیلئے تمام انتظامیہ ، کمیونٹی اورمتعلقہ ادارے ٹیم بن کر کام کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’اب گائوں چمکیں گے‘‘ پروگرام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن افضال احمد وڑائچ ، ڈپٹی کمشنرز ، لوکل گورنمنٹ ، میونسپل کارپوریشن ، ضلع کونسل اور دیگر اداروں کے افسران نے شر کت کی۔ کمشنر نے واضح کیاکہ شہروں کے ساتھ دیہاتوں او رقصبوں میں بھی عوام کوصفائی اور سالڈ ویسٹ کے حوالہ سے معیاری سروسز کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے ،تاہم اداروں کے ساتھ اگر مقامی کمیونٹی بھی ساتھ دے تو صورتحال میں بہت جلد دیر پا بہتری نظر آنے لگتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ’’ اب گائوں چمکیں گے ‘‘پروگرام ہمیں یہ شعور اور احساس بھی دیتا ہے کہ ہمارے گائوں ، محلے اور گلیاں ہماری اپنی ہیں اور ہم نے بھی انفرادی اور اجتماعی طور پر ان کی مناسب صفائی کابھر پور خیال رکھنا ہے۔