مقبوضہ بیت المقدس ۔ 13 مارچ (اے پی پی)مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔اسرائیلی ریڈیو پر اسرائیلی پولیس کے ترجمان میکی روزنفلڈ نے اپنے بیان میں دعوی کیا ہے کہ پولیس نے یروشلم میں ایک پولیس اسٹیشن کے قریب دو اسرائیلی پولیس اہلکاروں پر خنجر سے وار کرنے والے ایک مسلح فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے ۔انھوں نے …
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

مزید خبریں
مقبوضہ بیت المقدس ۔ 13 مارچ (اے پی پی)مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔اسرائیلی ریڈیو پر اسرائیلی پولیس کے ترجمان میکی روزنفلڈ نے اپنے بیان میں دعوی کیا ہے کہ پولیس نے یروشلم میں ایک پولیس اسٹیشن کے قریب دو اسرائیلی پولیس اہلکاروں پر خنجر سے وار کرنے والے ایک مسلح فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے ۔انھوں نے بتایا کہ حملے کے دوران پولیس اہلکاروں نے مزاحمت کی اور اس دوران ان میں سے ایک اہلکار نے اس پر فائرنگ کی ۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ فلسطینی حملہ آور کا تعلق مشرقی یروشلم سے تھا۔فلسطینی انتظامیہ کی طرف سے اس بارے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔








