جموں۔26اگست (اے پی پی):غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پولیس نے ہفتہ کو ضلع ریاسی میں ایک 25سالہ نوجوان کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتارکرکے جیل بھیج دیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوان کی شناخت مختار احمد کے نام ہوئی ہے جو ضلع کے علاقے چسانہ کا رہائشی ہے ۔ پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ نوجوان کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں …
مقبوضہ جموں وکشمیر:ریاسی میں کالے قانون کے تحت نوجوان گرفتار

مزید خبریں
جموں۔26اگست (اے پی پی):غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پولیس نے ہفتہ کو ضلع ریاسی میں ایک 25سالہ نوجوان کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتارکرکے جیل بھیج دیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوان کی شناخت مختار احمد کے نام ہوئی ہے جو ضلع کے علاقے چسانہ کا رہائشی ہے ۔
پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ نوجوان کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں کئی مقدمے درج ہیں۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ قدم سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس امیت گپتا کی ہدایت پر اٹھایا گیا ہے۔ پبلک سیفٹی ایکٹ ایک کالا قانون ہے جس کے تحت کسی بھی شخص کو دو سال تک بغیر کسی الزام یا مقدمے کے نظربند رکھا جاسکتا ہے۔








