سرینگر ۔ 30 جون (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع بڈگام میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو بھارتی فوج کی 53راشٹریہ رائفلز، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اورپولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے ضلع کے علاقے بوگام چاڈورہ میں محاصرے اورتلاشی کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران شہید کیا۔قابض انتظامیہ نے نوجوان کی شہادت کے فوراً بعدضلع بڈگام میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔