مقبوضہ کشمیر، حریت کانفرنس کی سید علی گیلانی سمیت حریت رہنماوں کی مسلسل نظربندی کی شدید مذمت،

سرینگر ۔ 15 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے چیئرمین سید علی گیلانی سمیت حریت رہنماوں محمد اشرف صحرائی، غلام نبی سمجھی، آغا سید حسن الموسوی الصفوی، غلام احمد گلزار، بلال احمد صدیقی اور محمد اشرف لیا کو گھروں اور تھانوں میں مسلسل نظربندی رکھنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں قانون نام کی کوئی چیز موجود نہیںبلکہ …

سرینگر ۔ 15 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے چیئرمین سید علی گیلانی سمیت حریت رہنماوں محمد اشرف صحرائی، غلام نبی سمجھی، آغا سید حسن الموسوی الصفوی، غلام احمد گلزار، بلال احمد صدیقی اور محمد اشرف لیا کو گھروں اور تھانوں میں مسلسل نظربندی رکھنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں قانون نام کی کوئی چیز موجود نہیںبلکہ یہاں عملاً بھارتی فوج اور پولیس کا راج ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فورسزنے کشمیر میں ایسے قوانین نافذ کر رکھے ہیں جو کسی قانونی کتاب میں درج ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت اور سول آبادی کے خلاف فوجی کارروائیوں نے تشویشناک صورت اختیار کرلی ہے اور کشمیری عوام اور سیاسی کارکنوںکے مال وجان اور عزت کے تحفظ کے حوالے سے انسانی حقوق پامال کئے جارہے ہیں۔

مزید خبریں