سرینگر۔ 15 دسمبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میںکٹھ پتلی انتظامیہ نے مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے جمعہ کو ریلی اور اسلام آباد قصبے میں عوامی اجتماع کو روکنے کیلئے سرینگر اور اسلام آباد میں سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف سلام آباد قصبے میں ایک بڑے عوامی اجتماع کی کال سیدعلی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق …
مقبوضہ کشمیر، مشترکہ مزاحمتی قیادت کی ریلی کو روکنے کیلئے سرینگر ، اسلام آباد میں پابندیاں نافذ

مزید خبریں
سرینگر۔ 15 دسمبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میںکٹھ پتلی انتظامیہ نے مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے جمعہ کو ریلی اور اسلام آباد قصبے میں عوامی اجتماع کو روکنے کیلئے سرینگر اور اسلام آباد میں سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف سلام آباد قصبے میں ایک بڑے عوامی اجتماع کی کال سیدعلی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے دی ہے ۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے لوگوں کوعوامی اجتماع میں شرکت سے روکنے کیلئے سرینگر اور اسلام آباد کے قصبوں میں سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔








