مقبوضہ کشمیر، کٹھ پتلی انتظامیہ نے میر واعظ عمر فارو ق کو نظر بند کر دیا

سری نگر۔ 11 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فارو ق کو جمعہ کے روزسرینگر کے علاقے نگین میں اپنے گھر میں نظر بند کر دیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس کے ایک افسر نے ذرائع ابلا غ کو بتایا کہ میر واعظ کو نماز جمعہ کے بعد بھارت مخالف مظاہروں کی قیادت سے روکنے کیلئے نظر بند …

سری نگر۔ 11 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فارو ق کو جمعہ کے روزسرینگر کے علاقے نگین میں اپنے گھر میں نظر بند کر دیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس کے ایک افسر نے ذرائع ابلا غ کو بتایا کہ میر واعظ کو نماز جمعہ کے بعد بھارت مخالف مظاہروں کی قیادت سے روکنے کیلئے نظر بند کیا گیا۔ سید علی گیلانی ، میر واعظ فاروق اور محمد یاسین ملک نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں نوجوانوں کے حالیہ قتل کے خلاف نماز جمعہ کے بعدمظاہروں کی کال دی تھی۔ بھارتی پولیس نے امت اسلامی کے سربراہ قاضی احمد یاسر کو ضلع اسلام آباد کے علاقے مومن آباد سے اسوقت گرفتار کر لیا جب وہ آزادی کے حق میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کیلئے ڈورو جا رہے تھے۔ انہیں گرفتار کے بعد اسلام آباد کے صدر تھانے میں نظر بند کیا گیا۔