مقبوضہ کشمیر، یاسین ملک نا معلوم مقام پر منتقل، یاسین ملک کےساتھ غیر مہذب رویہ اختیار کر کے انتظامیہ نے اپنی اصلیت بے نقاب کر دی ہے ،جے کے ایل ایف

سرینگر ۔02 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںجموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک جو پارٹی رہنماءنور محمد کلوال کے ہمراہ جوائنٹ انٹیرو گیشن سینٹر ہمہامہ میں غیرقانونی طورپر نظربند تھے کووہاں سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لبریشن فرنٹ کے نائب چیئرمین ایڈووکیٹ بشیر احمد بٹ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ یاسین ملک کے ساتھ غیر انسانی اور غیر مہذب …

سرینگر ۔02 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںجموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک جو پارٹی رہنماءنور محمد کلوال کے ہمراہ جوائنٹ انٹیرو گیشن سینٹر ہمہامہ میں غیرقانونی طورپر نظربند تھے کووہاں سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لبریشن فرنٹ کے نائب چیئرمین ایڈووکیٹ بشیر احمد بٹ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ یاسین ملک کے ساتھ غیر انسانی اور غیر مہذب رویہ اپنا کرکٹھ پتلی انتظامیہ نے اپنی اصلیت بے نقاب اور اوقات کا مظاہرہ کردیاہے۔انہوںنے کہاکہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کے ساتھ ساتھ بھارتی حکمران اور اسکی کٹھ پتلی انتظامیہ کی بے حسی بھی جاری ہے جو اس قتل عام اور طاقت کے وحشیانہ استعمال کو روکنے کے بجائے قاتلوں کے بجائے مقتولین کو ہی اس قتل عام کا ذمہ دار ٹھہرانے میں منہمک نظر آرہے ہیں

مزید خبریں

Leave a Reply