سری نگر ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرکوقابض بھارتی فورسزکے محاصرے میں ایک ماہ مکمل ہو گیا ہے جہاں 5اگست کے بعد سے عائد مواصلاتی بلیک آﺅٹ اور کرفیو کے باعث نظام زندگی مکمل طورپرمفلوج ہوکر رہ گیا ہے جبکہ بازار اور پبلک ٹرانسپورٹ بند ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انٹرنیٹ ، موبائیل فون ،ٹیلی فون اور ٹی وی چینل مسلسل بند ہونے کے باعث وادی کشمیر اور …
مقبوضہ کشمیرکو بھارتی محاصرے میں ایک ماہ مکمل،بدترین انسانی بحران دستک دے رہا ہے

مزید خبریں
سری نگر ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرکوقابض بھارتی فورسزکے محاصرے میں ایک ماہ مکمل ہو گیا ہے جہاں 5اگست کے بعد سے عائد مواصلاتی بلیک آﺅٹ اور کرفیو کے باعث نظام زندگی مکمل طورپرمفلوج ہوکر رہ گیا ہے جبکہ بازار اور پبلک ٹرانسپورٹ بند ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انٹرنیٹ ، موبائیل فون ،ٹیلی فون اور ٹی وی چینل مسلسل بند ہونے کے باعث وادی کشمیر اور جموں کے پانچ اضلاع کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے ۔بھارت نے 5اگست کو جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کرنے کے بعد مقبوضہ علاقے میں سخت پابندیاں عائد کر دی تھیں۔لوگوں کو خوراک ، ادویات اور دیگر اشیائے ضرویہ کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے مقبوضہ علاقے میں بدترین انسانی بحران دستک دے رہا ہے۔ سفری پابندیوںاور ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کی وجہ سے مریض موت کے منہ میں جارہے ہیں۔ پابندیوںسے مقبوضہ کشمیر کے تاجروںکو بھی شدید نقصانات کا سامنا ہے کیونکہ ان کی دکانیں اور تجارتی ادارے گزشتہ ایک ماہ سے بند ہیں۔








