مقبوضہ کشمیر اور دنیا بھر میں کشمیریوں نے بھارتی یومِ جمہوریہ کو یومِ سیاہ کے طور پر منایا

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی)بھارتی مقبوضہ کشمیر اور دنیا بھر میں کشمیری بھارتی یومِ جمہوریہ کو یومِ سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔ انٹرنیشنل کشمیر لابی گروپ(یوتھ فورم فار کشمیر) نے ڈی چوک اسلام آباد پر ایک علامتی پرامن مظاہرے کا اہتمام کیاتاکہ اس بات کو اجاگر کیا جا سکے کہ بھارت آزادی سے لطف اندوز ہورہا ہے جبکہ وہ خود کشمیریوں کی آزادی سلب کیئے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی)بھارتی مقبوضہ کشمیر اور دنیا بھر میں کشمیری بھارتی یومِ جمہوریہ کو یومِ سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔ انٹرنیشنل کشمیر لابی گروپ(یوتھ فورم فار کشمیر) نے ڈی چوک اسلام آباد پر ایک علامتی پرامن مظاہرے کا اہتمام کیاتاکہ اس بات کو اجاگر کیا جا سکے کہ بھارت آزادی سے لطف اندوز ہورہا ہے جبکہ وہ خود کشمیریوں کی آزادی سلب کیئے ہوئے ہے۔نئی دہلی کا یہ ایک ثابت شدہ ریکارڈ ہے کہ اس نے کشمیر کو مستقل بنیادوں پر اپنے ساتھ شامل کر لینے کے لالچ میں آج تک مسئلہ کشمیر کے حل سے بھاگنے کی کوششیں کی ہیں، سات دہائیوں سے بھارت اپنا یہ خواب پورا کرنے میں ناکام رہا ہے، اب بھارت کیلئے صرف ایک ہی راستہ باقی ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ انسانی حقوق کونسل کی جانب سے کشمیر میں بین الاقوامی تحقیقات کے مطالبے کا احترام کرے تاکہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہو سکے۔ایک بڑی تعداد میںکشمیری اور پاکستانی نوجوان، طلباءیونینز اور سول سوسائٹی ممبران مظاہرے میں موجود تھے۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے درج تھے، اور انہوں نے کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف نعرے بھی لگائے۔مقررین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کشمیر میں ماورائے عدالت قتال، غیر قانونی گرفتاریوں ، جنسی زیادتیوں اور ہراسگی کے مقدمات میں دنیا بھر میں سب سے آگے ہے، بھارت کے پاس کوئی جواز باقی نہیں ہے کہ وہ اپنے آپ کو جمہوریت کہلوائے جبکہ وہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کرنے میں ملوث ہے۔یوتھ فورم فار کشمیر، بھارت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ کشمیر میں اپنے ریاستی جبر کو فی الفور ختم کرے، اپنی فوجیں واپس بلائے، آزادی کیلئے کام کرنے والے کارکنان کو دھمکانا بند کرے اور فوری طور پر اقوامِ متحدہ کی زیرِ نگرانی استصوابِ رائے کیلئے راہ ہموار کرے تاکہ مقبوضہ علاقے کے مستقبل کاتعین ہو سکے۔انٹرنیشنل کشمیر لابی گروپ(یوتھ فورم فار کشمیر)، ایک غیر جانبداربین الاقوامی این جی او(INGO) ہے جو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پُر امن حل کےلئے کوشاں ہے۔