سرینگر ۔ 8 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں ممتاز نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر اتوار کو مکمل ہڑتال رہی ۔دکانیں اور کاروباری مراکز بند جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے برہا ن مظفر وانی کو 8جولائی 2016کوضلع اسلام آباد کے علاقے ککر ناگ میں دیگر دو ساتھیوںکے ہمراہ ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیاتھا۔ ہڑ کال کی کال سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمدیاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی تھی ۔مشترکہ قیادت نے شہید برہان وانی کے آبائی علاقے ترال کی طرف مارچ اور وہاں پر ایک عوامی اجتماع کے انعقاد کا بھی اعلان کر رکھا ہے جس کا مقصدشہید نوجوان رہنما اور 8جولائی 2016کو انکی شہادت کے بعد چلنے والی احتجاجی تحریک کے دوان شہید ہونے والے دیگر نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔