اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت ہر روز مر رہی ہے، کشمیریوں کی آواز دبائی جا رہی ہے، پاکستان آواز بنے گا۔ منگل کو وزارت خارجہ میں یوم سیاہ کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر صرف پاکستان اور ہندوستان کے مابین تنازعہ نہیں بلکہ ہندوستانی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر …
مقبوضہ کشمیر میں انسانیت ہر روز مر رہی ہے، کشمیریوں کی آواز دبائی جا رہی ہے، شاہ محمود قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت ہر روز مر رہی ہے، کشمیریوں کی آواز دبائی جا رہی ہے، پاکستان آواز بنے گا۔ منگل کو وزارت خارجہ میں یوم سیاہ کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر صرف پاکستان اور ہندوستان کے مابین تنازعہ نہیں بلکہ ہندوستانی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لئے اجتماعی انسانیت کے لئے ایک آزمائشی امتحان ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کر دی ہے اور کشمیری عوام کو بدترین نوعیت کے غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو کوئی آزادی حاصل نہیں اور وہ گزشتہ ایک سال سے مسلسل فوجی محاصرے میں ہیں، بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی آواز دبائی جا رہی ہے لیکن پاکستان ان کی آواز بنے گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں انسانیت ہر روز مر رہی ہے، کشمیری نوجوان جدوجہد آزادی میں تنہا نہیں ، پاکستانی نوجوان ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی سیاسی، مذہبی، ثقافتی اور معاشی آزادیوں کو بھارتی جبر سے سلب کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے دور میں بھی کشمیریوں کو ہر قسم کے مواصلاتی رابطوں سے محروم کر دیا گیا ہے، یہی سب کچھ ہندوتوا میں مبتلا ذہنیت کر رہی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ وہ جدوجہد آزادی میں تنہا نہیں، پاکستان ان کی آواز بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی زندگی کسی امریکی، یورپی یا ہندوستانی کی زندگی سے کم نہیں ہے۔ شاہ محمود قریشی نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کو متحرک کرنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی ظلم و ستم کے خلاف کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ سیمینار سے وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے بھی خطاب کیا۔







