سرینگر ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں (آج) مسلسل 142ویں روز بھی وادی کشمیر اور جموں اورلداخ کے مسلم اکثریتی علاقوں میں فوجی محاصرے اوردیگر پابندیوں کی وجہ سے خوف و دہشت کا ماحول اور غیر یقینی صورتحال بدستور جاری ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق دفعہ 144کے تحت سخت پابندیاںنافذ ہیں اور علاقے کے چپے چپے پر بھارتی فورسز کی بھاری تعداد تعینات ہے۔ وادی کشمیر میںپری …
مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 142ویں روز بھی فوجی محاصرے کی وجہ سے خوف و دہشت کا ماحول برقرار

مزید خبریں
سرینگر ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں (آج) مسلسل 142ویں روز بھی وادی کشمیر اور جموں اورلداخ کے مسلم اکثریتی علاقوں میں فوجی محاصرے اوردیگر پابندیوں کی وجہ سے خوف و دہشت کا ماحول اور غیر یقینی صورتحال بدستور جاری ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق دفعہ 144کے تحت سخت پابندیاںنافذ ہیں اور علاقے کے چپے چپے پر بھارتی فورسز کی بھاری تعداد تعینات ہے۔ وادی کشمیر میںپری پیڈ موبائل، ایس ایم ایس اورانٹرنیٹ سروسز مسلسل معطل ہیں۔بھارت کی طرف سے کشمیر دشمن اقدامات کے خلاف وادی کشمیر کے عوام نے اس سنگین صورتحال میںبھی بطور احتجاج سول نافرمانی جاری رکھی ہوئی ہے جس کے تحت لوگوں نے اپنا کاروباری بند رکھا ہے اور سکول اور سرکاری دفاتر طلباءاور عملے سے خالی ہیں۔ دکاندار صبح اور شام کے اوقات میں چند گھنٹوں کے لیے اپنی دکانیں کھولتے ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہے۔







