مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے، چوہدری محمد برجیس طاہر

اسلام آباد ۔ 06 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے یوم شہداءجموں کے حوالہ سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 70 سال قبل جموں میں کشمیری مسلمانوں کی ہونے والی نسل کشی کا سلسلہ آج بھی کسی نہ کسی صورت میں بغیر کسی رکاوٹ کے مقبوضہ کشمیر میں جاری ہے۔ انہو ں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج …

اسلام آباد ۔ 06 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے یوم شہداءجموں کے حوالہ سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 70 سال قبل جموں میں کشمیری مسلمانوں کی ہونے والی نسل کشی کا سلسلہ آج بھی کسی نہ کسی صورت میں بغیر کسی رکاوٹ کے مقبوضہ کشمیر میں جاری ہے۔ انہو ں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے جعلی مقابلوں میں نہتے کشمیریوں کو شہید کرنے کے واقعات کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قابض بھارتی فوج روزانہ کی بنیاد پر کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کر رہی ہے جس کا عالمی دنیا کو فوری نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی مقابلوں میں نہتے کشمیری عوام کو شہید کرنے کا سلسلہ ایک معمول بن چکا ہے جس کے ذریعے بھارت اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں 2 ہزار سے زائد اجتماعی قبریں موجود ہونے کی تصدیق اس امر کو واضح کرتی ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر اپنا ناجائز تسلط قائم رکھنے کےلئے لاکھوں افراد کو شہید کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر ملکی غیر جانبدار انسانی حقوق کے اداروں کو داخلہ کی اجازت نہیں دیتا کیونکہ ایسا کرنے سے انسانی حقوق کے حوالہ سے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا پر بے نقاب ہو جائے گا۔

Leave a Reply